Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سعید اجمل کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ابھی تک کوئی اچھا آف اسپینر نہیں مل سکا ہے اور ڈومیسٹک میں بھی ایسا کوئی کھلاڑی کافی عرصے سے نظر نہیں آرہا جو سعید اجمل کی جگہ لے سکے۔۔ پاکستان ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ سلیکٹر توصیف احمد کے بیٹے ولید احمد نے اچھا آف اسپینر ملنے کی کچھ امید دلائی ہے۔ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد ولید احمد پاکستان کپ میں بھی اپنا لوہا منوارہے ہیں۔ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے فیڈرل ایریاز کے خلاف دس اوورز میں 59 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد سندھ کے خلاف بھی ان کی پرفارمنس اچھی رہی۔ انھوں نے دس اوورز میں پچپن رنز دے کر عمر صدیق اور احسان علی کو آوٹ کیا۔ ولید احمد نے اپنی پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھا تو مستقبل میں پاکستان کو ایک اچھا آف اسپینر مل سکتا ہے۔