Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کی بہتری کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں جو نئے سیزن میں لاگو کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ریجنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گا اور کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بندش اور اوور ایج کھلاڑی جو بے روزگار ہوں گے ان کے لیے کوچنگ اور منیجمنٹ کی جاب کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ ون اور گریڈ ٹو کرکٹ میں چھ چھ ریجن ٹیمیں ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا اسٹرکچر تیار کرلیا تھا مگر وزیر اعظم کی جانب سے اس کی منظوری نہیں ملی اب نیا اسٹرکچر بنایا جارہا ہے جو تکمیل کے بعد منظوری کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا۔