Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئی۔۔ کپتان سرفرازاحمد ٹرافی لےکراسلام آباد پہنچے ۔۔ سرفرازاحمد نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سےگفتگومیں سرفرازنےکہاکہ ٹرافی کو پاکستان کی سیر کرائیں گے۔ انہوں نےکرکٹ کےمیدان آباد کرنےپر پاک فوج سمیت سیکیورٹی اداروں کاشکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل جسے بہت پسند کیا جاتا ہے، گزشتہ تین سالوں میں بہت کرکٹ ہوئی ، چیف آف آرمی اسٹاف اور پی سی بی کی کوششوں سےیہ سب ممکن ہوا۔ لوگوں میں جب ٹرافی جائےگی تو وہ اور دعا کریں گے اور ہم جب ورلڈکپ کھیلنےجائیں گے تو کوشش کریں گے کہ اسے تیسری مرتبہ بھی پاکستان لائیں۔ ورلڈکپ ٹرافی مخلتف شہروں میں اپنےجلوےبکھیرےگی۔۔ جمعے کو وزیراعظم ہاؤس کےبعد نجی مال میں ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔ تیرہ اپریل کو لاہور اور چودہ اپریل کو کراچی میں ٹرافی کا دیدار کرایاجائےگا۔۔ کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کے موقع پرکنسرٹ اورآتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔