Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے اپنی پہچان بنانے والے محمد موسیٰ پاکستان کپ کھیلنے میں مصروف ہیں اور مستقبل میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد موسیٰ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کےلئے ٹیم کا حصہ بننے کی امید تھی، مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا. محمد موسیٰ نے باولرز کے بارے میں کہا کہ مجھ سمیت محمد حسنین، حارث روف اور محمد الیاس اچھا پرفارم کررہے ہیں اور میری بھی خواہش ہے کہ میں پاکستان کی نمائندگی کروں. فاسٹ بولر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پہلے انڈرنائینٹین کھیلنے کا موقع ملا اور اس کے بعد پی ایس ایل ابھی کھیلا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہا ۔ محمد موسی نے پی ایس ایل کو زبردست تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اس کے علاوہ محمد موسیٰ نے اگلے پی ایس ایل میں سب سے تیزرفتار گیند کرانے کا عزم بھی ظاہر کیا