Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اپنے منفرد اسٹائل سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے نیوزی لینڈ کے سابق ایمپائر بلی باوڈن کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر آئی سی سی نے ان کو مبارکباد پیش کی. بلی باوٴڈن نے 1995 میں ون ڈے جبکہ 2000ء میں ٹیسٹ ایمپائرنگ میں ڈیبیو کیا تھا۔ بلی باوڈن نے اپنے کیریئر کے دوران 200 ون ڈے ، 84ٹیسٹ اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے ۔ وہ آوٹ اور چوکے چھکے دینے کے موقع پر اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے. ۔56 سالہ بلی باوڈن نے 21سال تک امپائرنگ کی اور آئی سی سی کے ایلیٹ پینل امپائرز میں شامل رہے۔۔ یہ بات شاید کم لوگوں کے علم میں ہو کہ بلی باوٴڈن بہت اچھے فاسٹ باوٴلر تھے تاہم جوانی میں ہی وہ جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے انھیں باولنگ چھوڑنا پڑی۔ تاہم کھیل سے لگاؤ کے باعث انھوں نے امپائر کی حیثیت سے کرکٹ کے میدان میں نمایاں کارنامے سرانجام دیے. سالگرہ کے موقع پر بلی باوڈن کے فینز نے ان کے دلچسپ انداز میں لی گئی امپائرنگ کی تصاویر پوسٹ کیں اور سالگرہ کی مبارکباد دی. کرکٹ فینز کے خیال میں بلی باوٴڈن جیسا کوئی دوسرا ایمپائر نہیں آئے گا.