Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو نیا اعزاز ملے گا۔ لیگ اسپینر نویں ایشین ایوارڈز کی تقریب میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ وصول کریں گے ۔ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد لندن میں کیا جائے گا ۔ مشتاق احمد ایوارڈ وصول کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں ۔ روانگی سے قبل مشتاق احمد نے بتایا کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنا ایک اعزاز ہے اور یہ سب پاکستان کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ، انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ 1992 کے ورلڈ کپ اور کاؤنٹی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی اور پھر انگلینڈ ٹیم کے ساتھ 6 برس کی وابستگی کی وجہ سے دیا جا رہا ہے ۔۔ مدر ٹریسا، سچن ٹنڈولکر،مرلی دھرن،مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، عامر خان، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اے آر رحمان ،، جیکی چن، ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات کو بھی گزشتہ 8 سال میں اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے