Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد نے ٹویٹر پر اپنے فینز کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں انھوں نے اپنے فینز سے خوب باتیں کیں. ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے احمد شہزاد سے پی ایس ایل فور کے تین یادگار لمحات کے بارے میں پوچھا.
جواب میں احمد شہزاد نے کہا کہ سب سے پہلے محمد حسنین کا ڈیبیو میرا یادگار لمحہ تھا اس کے علاوہ پی ایس ایل فور میں پاور پلے میں محمد نواز کا دلیرانہ اسپیل میرا یادگار لمحہ تھا اور تیسرا ہمیشہ یاد رکھنے والا میرے لئے وہ پل تھا جب پشاور زلمی کے خلاف کوالی فائیر میں، میں نے شین واٹسن سے آخری اوور کروانے کی درخواست کی تھی، اور اس کے بعد کیا ہوا تھا یہ سب جانتے ہیں. واضح رہے کہ احمد شہزاد کافی عرصے سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پارہے. پی ایس ایل فور میں احمد شہزاد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب پاکستان کپ میں بھی وہ اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں.