Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کپ میں پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اوپنر خرم منظور نے سندھ کے خلاف 168 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 23 زبردست چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں. راولپنڈی میں سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 295 رنز بنائے. جواب میں خرم منظور کی اننگز کے باعث پنجاب نے ہدف 38.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا، اس اننگز کے ساتھ ہی خرم منظور پاکستان کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں. یہ اعزاز اوپنر نے چار میچوں میں پچھتر کی اوسط سے تین سو رنز بنا کر حاصل کیا. اس کے علاوہ پورے ٹورنامنٹ کی اب تک کی سب سے بڑی انفرادی اننگز بھی خرم منظور کے نام ہوگئی. پنجاب نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کیا