گزشتہ سال ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد عباس کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بنایا گیا تھا اور منگل کے روز فاسٹ باؤلر کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی کیپ موصول ہوئی اور پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے انہیں وہ کیپ پیش کی، کیپ ملنے پر محمد عباس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی کیپ ملنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے،
انہوں نے کہا اس کی خوشی مجھے پوری زندگی رہے گی، اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا اس کے لئے میں بورڈ کا بہت مشکور ہوں