Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایک دہائی کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھلنے کو ہیں، سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے مثبت اشارے دیئے ہیں، پاکستان اور سری لنکا کرکٹ حکام کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، زرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے اس حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں۔ اور سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے، اگلے چند ہفتوں میں سیریز کے پاکستان میں ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس برس ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہے۔ پی سی بی کے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں