ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو ہوں گے، فٹنس ٹیسٹ کے لیئے قومی کرکٹرز انفرادی طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تیاری کر رہے ہیں ان کرکٹرز میں اب آل راونڈر فہیم اشرف بھی شامل ہو گئے ہیں دوسری جانب اوپنر عابد علی کی فٹنس کو لیکر خاصے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے لیئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہے۔ شارجہ میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کو عابد علی کلئیر نہیں کر سکے تھے، اب عابد علی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، عابد علی راولپنڈی میں پاکستان کپ کھیل رہے ہیں، میچز کے دوران وقفے میں عابد علی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اکیڈمی کے ٹرینرز کی نگرانی میں فٹنس ٹیسٹ دیا، جو انہوں نے پاس کر لیا، زرائع کے مطابق عابد علی نے یو یو ٹیسٹ کا لیول 4 .17 حاصل کیا