انڈین پریمئر لیگ کے رواں سیزن میں اب تک کئی کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ٹیمیں انجرڈ کھلاڑیوں کے متبادل بھی اسکواڈ میں شامل کر رہی ہیں، جنوبی افریقا کے فاسٹ باولر ڈیل اسٹین نے بھی آئی پی ایل میں اپنی انٹری کا اشارہ دے دیا ہے، ڈیل اسٹین کو آئی پی ایل 12 میں کوئی خریدار نہیں ملا تھا مگر گزشتہ روز فاسٹ باولر نے اپنے بھارت کے ویزے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کے بعد امکان کے کہ ڈیل اسٹین آئی پی ایل میں کسی انجرڈ کھلاڑی کی جگہ لیکر کھیلیں گے، زرایع کے مطابق ڈیل اسٹین کو رائل چیلنجر بینگلور کی ٹیم میں شامل کیے جانے کے زیادہ امکان ہیں، آسٹریلیوی فاسٹ باولر نیتھن کولٹر نائل کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد آر سی بی ٹیم کی نمائندگی کرنی تھی مگر انہوں نے کھیلنے سے معذرت کرلی تھی