پاکستان سپر کپ میں بیٹنگ وکٹس کے باعث ٹورنامنٹ باولرز کے لیے امتحان ثابت ہوا اور کوئی باولر ایونٹ میں دس سے زائد وکٹیں حاصل نہ کرسکا۔ ایونٹ کے ٹاپ فائیو باولرز کی بات کریں تو وہاب ریاض پانچ میچز میں دس وکٹوں کے ساتھ نمبر ون رہے مگر بدقسمتی سے وہ ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ بلوچستان کے عماد بٹ نے بھی پانچ میچز میں دس وکٹیں لیں اور دوسرے نمبر پر رہے۔ سندھ کے حماد اعظم نے چار میچز میں نو بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ خیبر پختون خواہ کے سہیل خان نے پانچ میچز میں 8 اور پنجاب کے سہیل تنویر نے چار میچز میں سات وکٹیں لیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی باولر ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے