Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمن وریندر سہواگ نے ورلڈکپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی حمایت کردی۔۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میں میچ رواں برس سولہ جون کو مانچسٹر میں شیڈول ہے۔۔۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میں کھیلنا چاہیئے۔۔ وریندر سہواگ نے مزید کہا کہ پاک بھارت میچ ایک جنگ کی طرح ہوتا ہے اور ہمیں یہ جنگ لڑ کر ہر صورت جیتنی چاہیئے۔ اپنی سیاست میں انٹری کے سوال پر ورندر سہواگ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کنٹریکٹ پر کام کیا ہے اور اگر کوئی سیاسی جماعت مجھے 100 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ دے تو میں سیاست جوائن کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔ سہواگ نے 104 ٹیسٹ، 251 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
#Pakistan#India