Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے ویسٹ انڈین سیٹ اپ میں بڑی تبدیلی، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا گیا۔۔ میگا ایونٹ سے پہلے ویسٹ انڈیز نے اپنے کوچ رچرڈ پائبس کو فارغ کرکے سابق کھلاڑی فلائڈ ریفر کو ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کردیا۔ دو ہزار سولہ کے بعد سے سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ کوچ طور پر کام کرنے والے کورٹنی براؤن کو بھی فارغ کردیا گیا اور ان کی جگہ روبرٹ ہینز کو سلیکشن کمیٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ پرانی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ جو کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کھیلے گا اسے ہی ٹیم میں شامل کیا جائے گا، اسی پالیسی کے باعث کرس گیل، کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن جیسے کھلاڑی ویسٹ انڈین ٹیم سے دور تھے۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ رکی اسکیرٹ نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے سلیکشن معاملات ٹھیک کرنا ضروری تھے۔
#West Indies