Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز دل کی بیماری کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔ ستر سالہ سرفراز نواز کا لندن کے اسپتال میں علاج جاری ہے اور انھوں نے فینز سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ سرفراز نواز کو ریورس سوئنگ کا موجد کہا جاتا ہے اور انھوں نے1969 سے 1984 تک پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ میں 32 کی اوسط سے 177 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ون ڈے کرکٹ میں بھی ان کی پرفارمنس شاندار رہی اور انھوں نے 45 ون ڈے میں 23 کی اوسط سے 63 وکٹیں حاصل کیں۔ سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے سرفراز نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی
#Pakistan