پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم کو کرکٹ میں تو اتنا موقع نہ مل سکا البتہ اب وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمائیں گے. فواد عالم نے پی ٹی وی ورلڈ کے مشہور کامیڈی ڈرامے " گھر داماد" میں اداکاری کا ڈیبیو کیا اس ڈرامے میں انہوں نے مہمان کا کردار نبھایا جس کو ڈرامے کی ٹیم نے بہت سراہا، اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکاری میں فواد عالم کہاں تک جاتے ہیں. واضح رہے کہ فواد عالم نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور صرف تین ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرسکے، اس کے علاوہ فواد عالم نے قومی ٹیم کا حصہ بن کر 38 ایک روزہ میچز بھی کھیلے. ڈومیسٹک میں مسلسل زبردست پرفارمنس کے باوجود فواد عالم کو گزشتہ لمبے عرصے سے پاکستان ٹیم میں موقع نہیں دیا جارہا