Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اس میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہوئی، بیٹنگ وکٹ پر ٹیموں نے بڑے بڑے ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجائے، اگر اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ رنز اسکورز کی بات کی جائے تو بلوچستان کے عمر اکمل پانچ میچوں میں 85 کی زبردست اوسط سے 342 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے. دوسرے نمبر پر خیبر پختون خواہ کے خوش دل شاہ براجمان ہیں جنہوں نے پانچ میچوں میں 316 رنز 105 کی اوسط سے بنائے، پنجاب کے افتخار احمد 301 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ ان کی ہی ٹیم کے خرم منظور صرف ایک رن کے فرق کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، خرم منظور نے پورے ٹورنامنٹ میں باولرز کو سب سے زیادہ اکتالیس چوکے رسید کئے. پانچویں پوزیشن بلوچستان کے اویس ضیاء کی رہی جنہوں نے 268 رنز بنائے.
#Pakistan