Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کپ کا میلا خیبر پختون خواہ کے نام رہا. اس جیت میں ان کے اوپنر عابد علی کا بڑا ہاتھ رہا. عابد علی نے اس اہم میچ میں ایک سو انیس گیندوں پر ایک سو بتیس رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں. عابد علی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت خیبر پختون خواہ کی ٹیم نے 307 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم 298 رنز پر ہمت ہار گئی. عابد علی نے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چھٹے کھلاڑی بنے. عابد علی نے پانچ میچوں میں 263 رنز اسکور کئے.. واضح رہے کہ عابد علی ان 23 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے ورلڈکپ ٹیم کے لیے اپنا ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں.
#Pakistan