Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کپ کا فائنل گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فتح حاصل کرکے پاکستان کپ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، بلوچستان کے آل راؤنڈر علی عمران نے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، علی عمران نے باؤلنگ کرتے ہوئے بلوچستان کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم کا مظاہرہ کرنے والے خوشدل شاہ، سعد علی اور زوہیب خان علی عمران کا شکار بنے انہوں نے 10 اوورز میں 48 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بلوچستان کی اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے علی عمران نے بیٹنگ کے بھی جوہر دکھائے. انہوں نے 22 گیندوں پر 27 رنز کی اہم اننگز بھی کھیلی مگر عمدہ کارکردگی کے باوجود وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے اور خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فائنل میں کامیابی حاصل کی
#Pakistan