Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کپ فائنل میں خیبرپختونخوا نے ٹیم بلوچستان کو شکست دیکر پاکستان کا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بلے بازوں کی شاندار پرفارمنس کی بدولت بلوچستان کو 307 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم کے اوپنر اویس ضیاء نے 83 رنز بنائے کپتان اسد شفیق اور فواد عالم نے 48 48 رنز کی اننگز کھیلی مگر کوئی بھی بیٹسمین بلوچستان کی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکا پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے عمر اکمل نے فائنل میں صرف 23 رنز کی اننگز کھیلی اور انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبر پختونخوا کی ٹیم نے فائنل میں 9 سے کامیابی حاصل کی، فائنل میں کھیلنے والی دونوں ہی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھیں دونوں ٹیموں نے چار میچوں میں سے تین تین میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا،
#Pakistan