Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقا کے سابق آل راونڈر جیک لیکس نے بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک کو بھارتی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا، مایہ ناز سابق آل راونڈر کا کہنا ہے اگر دنیش کارتک کو بھارتی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی، جیک لیکس رواں آئی پی ایل سیزن میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچ کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور دنیش کارتک اسی ٹیم کے کپتان بھی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ دنیش کارتک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اگر وہ میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم میں نمبر چار پر کھیلیں گے تو ٹیم کے لئے بہت سود مند ثابت ہو سکتے ہیں، جیک کیلس کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے فیورٹ ٹیم ہے تاہم دنیش کارتک کی شمولیت اس ٹیم کو میگا ایونٹ میں مزید مضبوط بنا دے گی کیوں کے دنیش کارتک میچ کو بہتر انداز میں فنش کر سکتے ہیں،
#India#South Africa