Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے آئی پی ایل میں وہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو کسی کے پاس نہیں، ایم ایس دھونی نے آئی پی ایل میں بطور کپتان 100 فتوحات اپنے نام کرلیں، چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے اب تک آئی پی ایل میں 166 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیے ہیں جس میں وہ اب تک 100 میچوں میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور ان کی کپتانی میں ٹیم کی فتح کا تناسب 60.24 کا رہا ہے،
واضح رہے مہندرا سنگھ دھونی آئی پی ایل میں 100 میچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے واحد کپتان ہیں، ان کے علاوہ آئی پی ایل کے دوسرے سب سے کامیاب کپتان گوتم گمبھیر رہے ہیں جنہوں نے 129 میچوں میں کپتانی کی اور 71 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ آئی پی ایل کے تیسرے اور چوتھے کامیاب کپتان بلترتیب روہت شرما اور ویرات کوہلی ہیں
#India