Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تشکیل پر بات چیت کی گئی اور سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا،
انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان کو آج لاہور بلالیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے این سی اے میں کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی تھی اور میڈیکل پینل سے بھی ملاقات کی تھی، میڈیکل پینل کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ چیف سلیکٹر کو دی گئی، انضمام الحق کو پاکستان کپ میں نمایاں پرفارمنس دینے والوں کی بھی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ پندرہ اور سولہ اپریل کو ہوں گے، جبکہ ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا
#Pakistan