انڈین پریمیر لیگ کے رواں سیزن میں ممبئی انڈینز کو جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر الزاری جوزف ہاتھ کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں الزاری جوزف فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگاتے ہوئے ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے۔ الزاری جوزف کو نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے کی جگہ ممبئی انڈینز میں شامل کیا گیا تھا۔
ایڈم ملنے پہلے ہی انجری کی وجہ سے لیگ میں شریک نہیں ہوئے۔ الزاری جوزف نے سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف میچ میں 12 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جو آئی پی ایل میں اب تک کا بہترین بولنگ اسپیل تھا۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے اب تک الزاری جوزف کی انجری کے حوالے سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔