Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ عمر گل نے اپنی پرفارمنس سے پاکستان ٹیم کو کئی فتوحات دلائیں۔ عمر گل کی 35ویں سالگرہ پر آئی سی سی نے ان کی ایک یادگار پرفارمنس کی یاد تازہ کی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں عمر گل نے اپنی تباہ کن بولنگ سے کیوی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی تھی۔ انھوں نے کیویز کے خلاف 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جو آج بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا تیسرا بہترین اسپیل ہے۔
عمر گل نے پاکستان کی جانب سے 47 ٹیسٹ میں 163، 130 ون ڈے میں 179 اور 60 ٹی ٹوئنٹی میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے آخری مرتبہ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ عمر گل اب تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن ان کی پاکستان ٹیم میں واپسی مشکل نظر آ رہی ہے۔
#Pakistan#New Zealand