Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر وہاب ریاض ورلڈکپ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں نام نہ آنے پر افسردہ نظر آ رہے ہیں۔ وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد انھوں نے پاکستان کپ میں بھی زبردست پرفارمنس دکھائی اور ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم میں نام نہ آنے پر افسوس ہے اور اس کے لیے میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ محنت کر رہے ہیں اور یہ محنت جاری رکھیں گے، مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میری محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔ وہاب ریاض اگر ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہوتے تو ورلڈکپ کھیلنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لیتے۔ وہ 2011 اور 2015 میں ہونے والے ورلڈکپ کی پندرہ رکنی ٹیم میں شامل تھے۔