Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی کراچی میں بھی رونمائی کر دی گئی۔ نجی شاپنگ مال میں ٹرافی کے ساتھ کرکٹ کے دیوانوں نے خوب تصاویر اور سیلفیاں بنائیں۔ ورلڈکپ ٹرافی پورٹ گرینڈ پہنچی تو علی ظفر، عاطف اسلم اور سجاد علی نے اپنی پرفارمنس سے شائقین پر سحر طاری کر دیا۔ پورٹ گرینڈ میں ٹرافی کے دیدار کے لیے فینز کا سمندر امڈ آیا تھا۔
پہلے سجاد علی نے اپنے سریلے گانوں سے سماں باندھا، اس کے بعد علی ظفر محفل کی جان بن گئے اور آخر میں عاطف اسلم نے حاضرین جو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
اس سے پہلے کراچی کے نجی شاپنگ مال میں ٹرافی کو پیش کیا گیا جہاں شہری اپنے موبائل فونز اور کیمروں میں میگا ایونٹ کی ٹرافی کو محفوظ کرتے رہے۔ کرکٹ سے لگن خصوصی افراد کو بھی نجی شاپنگ مال کھینچ لائی جنہوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوا کر لمحہ کو یادگار بنا لیا۔