Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

حسن علی نے کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان زینب عباس کے کئی دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔ عام طور پر پروگرام میں میزبان ہی مہمان سے سوال کرتے ہیں مگر حسن علی نے زینب عباس سے سوالات کر کے انھیں مشکل میں ڈال دیا۔ حسن علی نے زینب عباس سے پوچھا کہ اگر فہیم اشرف، شاداب خان اور مجھ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو وہ کون ہو گا؟ زینب عباس نے بڑے سوچ و بچار کے بعد شاداب خان کا نام لیا۔
نوجوان فاسٹ بولر کا دوسرا سوال تھا کہ محمد عامر اور حسن علی میں سے کسی ایک بولر کو ورلڈکپ ٹیم سے نکالنا ہو تو وہ کس کو نکالیں گی؟ جس پر زینب عباس کا جواب تھا کہ دونوں کو ورلڈکپ کے لیے جانا چاہیئے۔ اس کے علاوہ حسن علی نے سوال کیا کہ بابر اعظم کی کوور ڈرائیو پسند ہے یا ویرات کوہلی کی لیگ فلِک؟ زینب عباس نے جواب بابر اعظم کی شاٹ کے حق میں دیا۔
#Pakistan