Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کے خلاف اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ میرے لیے سب سے بہترین تھی۔ حسن علی نے کہا کہ اس میچ میں لاہور قلندرز کی وکٹیں مسلسل گر رہی تھیں مگر اے بی ڈویلیئرز کریز پر موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں بولنگ کرنے آیا تو مجھے معلوم تھا کہ اگر اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کر دیا تو میچ جیتنا آسان ہو گا اور جب میں نے انہیں بولڈ کیا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا۔
اس کے علاوہ حسن علی نے بتایا کہ پی ایس ایل سے قبل میری فارم اچھی نہیں جا رہی تھی، دورہ جنوبی افریقہ سے واپسی پر میں نے اپنی بولنگ پر محنت کی اور پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود سے بھی مدد لی جس وجہ سے میں پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوا۔
#PSL2019#Pakistan Super League PSL 2019#Pakistan#Lahore Qalandars#Peshawar Zalmi