انگلینڈ ٹیم کے کپتان این مورگن نے پاکستان کو ورلڈکپ میں حریف ٹیموں کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ این مورگن کہتے ہیں کہ پاکستان ورلڈکپ میں دوسری فیورٹ ٹیم ہو گی۔ انگلش کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی اس لیے یقیناً وپ ورلڈکپ میں بھی اچھی تیاری کے ساتھ آئیں گے۔
انھوں نے کہا ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کے خلاف سیریز بہت اہم ہو گی اور ہماری کوشش یہی ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز میں فتح حاصل کریں۔
این مورگن نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں انگلینڈ نے ایک روزہ فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلش ٹیم سے شائقین کو بہت سی امیدیں ہیں اس لیے ہماری کوشش ہو گی کہ اس مرتبہ ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کر کے تاریخ کو بدل دیں۔