رائلز چیلنجرز بنگلور کو آئی پی ایل کے بارہویں سیزن میں مسلسل چھ شکستوں کے بعد ساتویں میچ میں پہلی کامیابی ملی مگر میچ میں فتح حاصل کرنے کے باوجود ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی پریشانی ختم نہ ہوئی۔ موہالی میں کنگز الیون پنجاب اور رائل چلنجر بنگلور کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی پر سلو اوورریٹ کے باعث 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
یہ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پہلا موقع تھا جب ویرات کوہلی کو سلور اوورریٹ کے باعث جرمانہ ہوا، وہ اگر یہی غلطی دوبارہ دہراتے ہیں تو ان پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ویرات کوہلی سے قبل اجنکیا راہانے اور روہت شرما پر بھی سلو اوورریٹ کے باعث جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔ بگنلور کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔