Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد حفیظ نہ صرف اچھے کرکٹر ہیں بلکہ اچھے گالفر بھی سمجھے جاتے ہیں۔ فارغ اوقات میں آل راؤنڈر محمد حفیظ اکثر گالف کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ محمد حفیظ نے پاکستان کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کے ساتھ ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں گالف کھیلی۔ گرانٹ بریڈبرن نے گالف کورس کی تعریف کی اور کہا کہ آج کے زبردست میزبان محمد حفیظ تھے۔
شاندار تجربے پر گرانٹ بریڈبرن نے محمد حفیظ کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد حفیظ نے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر کے اسے اپنے چاہنے والوں تک پہنچایا۔ محمد حفیظ ان دنوں اپنی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور وہ ورلڈکپ کے ابتدائی 23 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ورلڈکپ میں ان کی شمولیت کو پاکستان ٹیم کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
#Pakistan