Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دور حاضر کے بہترین پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کرِک اِن جِف کے پروگرام "وائس آف کرکٹ" میں شرکت کی اور دلچسپ باتیں کیں۔ میزبان زینب عباس نے سوال کیا کہ وہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ میں کون سے انٹرنیشنل پلیئر کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں؟ جواب میں حسن علی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا نام لیا۔
حسن علی نے اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ کو حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل میں اپنی سب سے بہترین وکٹ قرار دیا۔ انھوں نے برائن لارا کو بولنگ کروانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
حسن علی سے جب کہا گیا کہ وہ شاداب خان اور فہیم اشرف میں سے کسی ایک کو منتخب کریں تو انھوں نے شاداب کو چُنا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے روٹی گروپ میں فہیم اشرف کو اچھا کھانے کی سمجھ بوجھ ہے۔
#Pakistan#India