Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو کرکٹ ورلڈکپ کا بےصبری سے انتظار ہے جس کا اظہار انہوں نے کرِک اِن جِف کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ حسن علی نے کہا کہ مجھے ورلڈکپ کا شدت سے انتظار ہے کیونکہ یہ میرا پہلا میگا ایونٹ ہو گا اور اس میں چیمپئنز ٹرافی جیسی پرفارمنس دینا چاہتا ہوں۔
فاسٹ بولر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز پاکستانی بولرز کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں، پاکستان نے انگلینڈ میں کافی کرکٹ کھیلی ہے اور ورلڈکپ سے چند دن پہلے وہاں انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنا پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے ورلڈکپ ٹرافی کی تصویر اپنے بیڈ روم میں بھی لگائی ہوئی ہے، اس کے علاوہ واٹس ایپ پر بھی ورلڈکپ ٹرافی کی تصویر لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔