ورلڈکپ کے لیے اپنی پسند کی ٹیمیں منتخب کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ سابق آف اسپنر سعید اجمل بھی اب اس دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر ورلڈکپ کے لیے اپنی منتخب کردہ ٹیم شیئر کی۔
سعید اجمل نے اپنی ٹیم میں سرفراز احمد کے ساتھ بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف، محمد حفیظ، محمد عامر، حارث سہیل، عماد وسیم، امام الحق، شعیب ملک، شاداب خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کو شامل کیا۔
اس کے ساتھ ہی سعید اجمل نے کہا کہ انشاءاللہ یہ کمبی نیشن میگا ایونٹ جیتے گا۔ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہو گا جہاں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کھیل کر کرے گی۔