Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم میں شامل اے بی ڈویلیئرز نے ایک اور اچھی اننگز کھیلی لیکن ویرات کوہلی کی ٹیم ایک اور شکست سے دوچار ہو گئی۔ بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں پر 171 رنز اسکور کیے۔
اے بی ڈویلئیرز نے 51 گیندوں پر 75 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں انھوں نے 4 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ معین علی نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔

جواب میں ممبئی انڈینز کے کوئنٹن ڈی کوک اور روہت شرما نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور جیت کی بنیاد رکھی۔ آخر میں ہاردک پانڈیا نے 16 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلا دی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کو 8 میچز میں ساتویں شکست ہوئی ہے اور اس کے پلے آف میں جگہ بنانے کے امکانات تقریباََ ختم ہو گئے ہیں۔
#IPL2019#Indian T20 League 2019#Royal Challengers Bangalore#Mumbai Indians