Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جھٹکا لگ گیا۔ اہم فاسٹ بولر مستفیض الرحمان انجری کا شکار ہو گئے۔ مستفیض الرحمان حال ہی میں ٹریننگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمان کو ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل تو کیا جائے گا مگر وہ ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے فیزیو کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان کو فریکچر تو نہیں ہوا تاہم انجری کی وجہ سے وہ ابھی کرکٹ سے دور رہیں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم بھی پسلی کی انجری سے اب تک چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ فاسٹ بولر روبیل حسین بھی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہو کر آرام کر رہے ہیں۔