Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کی سینئیر کھلاڑی ثناء میر کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں، کراچی کیمپ میں اپنی خامیوں پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء میر نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاور ہٹنگ اور ٹارگٹ بولنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں فیورٹ نظر آ رہی ہیں۔ ویمن ٹیم کی سابق کپتان نے فٹنس کے حوالے سے کچھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔
انھوں نے کہا کہ وہ وسیم اکرم کی بات سے اتفاق کرتی ہیں، پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہے تو قربانی دینا پڑتی ہے اس لیے نان، بریانی اور گول گپے کھائے ہوئے لمبا عرصہ بیت گیا کیونکہ فٹنس پر اب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
#Pakistan#Pakistan Women