Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا نے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا مکمل کرنے والے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جھے رچرڈسن، کولٹر نائل اور جیسن بہرینڈورف شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، گلین میکسویل، شان مارش، مارکوس اسٹوئنز، ایلکس کیری، ایڈم زامپا، اسٹیو اسمتھ، ڈیویڈ وارنر اور نیتھن لائن شامل ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹر ہینڈزکومب اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایرون فنچ انجام دیں گے۔ آسٹریلیا میگاایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔