Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہیں. اپنے ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بلے پر اچھی بال آ رہی تھی مگر افسوس ہے کہ اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کپ میں پرفارمنس اچھی رہی، میں نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے ساتھ بہت کام کیا ہے اور امید ہے اس سے فرق نظر آئے گا۔
عمر اکمل نے کہا کہ میرا نام ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہو یا نہ ہو میری نیک خواہشات پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے زبردست پرفارمنس پر عمر اکمل نے کہا کہ کوئٹہ کی مینجمنٹ اور کپتان نے غیرملکیوں کے ساتھ لوکل پلیئرز کو بھی عزت دی اور ان کی ضروریات پوری کیں جس وجہ سے تمام کھلاڑیوں نے پرفارم کیا۔