Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ اسکواڈ کے انتخاب کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے۔ محمد رضوان سپر فٹ قرار پائے، کپتان سرفراز احمد نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔ عماد وسیم، یاسر شاہ اور محمد حسنین فٹنس کے امتحان میں کامیاب نہ ہو سکے۔ مشن ورلڈکپ کے لیے ایک دن میں 22 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ دیئے۔ 'یویو ٹیسٹ' میں دو کلو میٹر دوڑ اور مختلف مشقیں شامل تھیں۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان 20 پوائنٹس کے ساتھ سپر فٹ قرار پائے، شان مسعود 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ حسن علی تیسرے فٹ پلیئر ٹھہرے۔ کپتان سرفراز احمد نے سترہ 17.4 پوائنٹس کے ساتھ 'یویو ٹیسٹ' پاس کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عابد علی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے لیکن پی سی بی نے ابھی ان کے پاس یا فیل ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی 'یویو ٹیسٹ' کلیئر کر لیا ہے۔ آل راؤنڈر عماد وسیم، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر محمد حسنین فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈکوچ مکی آرتھر اور میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کی نگرانی کی۔ ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہو گا۔