بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر سن رائزرز حیدر آباد جبکہ اسٹیو اسمتھ راجستھان رائلز کی جانب سے آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس ماہ کے آخر تک لیگ کو خیرآباد کہہ سکتے ہیں۔
ورلڈکپ کی تیاری کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 2 مئی سے شروع ہو رہا ہے اور دونوں کھلاڑی کیمپ میں شریک ہوں گے۔ برسبین میں شیڈول ٹریننگ کیمپ میں آسٹریلیا الیون اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
جیسن بہرینڈورف اور مارکس اسٹوئنس بھی ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی آئی پی ایل چھوڑ کر اپنی ٹیم جوائن کرنا پڑے گی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز یکم جون کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔