چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق بتا چکے ہیں کہ اگر ورلڈکپ میں سرفراز کو کوئی انجری ہوتی ہے یا سرفراز احمد کو آرام دینے کی ضرورت آئی تو شعیب ملک میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ انضمام الحق کے اس فیصلے پر سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ عبدالقادر کا کہنا ہے پاکستان کو مستقبل کے لیے کپتان تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مایہ ناز سابق بولر نے بابر اعظم کو پاکستان کا مستقبل کا کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں کو کپتانی دینے سے بہتر ہے نئے کھلاڑی کو ٹیم کی قیادت کا موقع دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ بابر اعظم میں کپتان بننے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ مستقل ٹیم کا حصہ ہونے کا ساتھ بہترین پرفارمر بھی ہیں۔ عبدالقادر نے پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد بابر اعظم کو نائب کپتان بنا دینا چاہیئے۔