Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کو پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے مسلسل چوتھی مرتبہ آخری نمبر پر آنے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر سال کی طرح پی ایس ایل فور کے لیے بھی بہت بہترین تیاری کی تھی اور اس سیزن میں ہماری ٹیم بہت مضبوط تھی مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔
انھوں نے کہا کہ تمام ٹیموں کی طرح ہم بھی جیتنے کے لیے آئے تھے مگر کھلاڑیوں کی انجری نے ٹیم کو پیچھے دھکیل دیا، اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود ٹیم میدان میں لڑتی ہوئی نظر آئی۔ انہوں نے کہا مجھے افسوس نہیں کہ ٹیم اس مرتبہ بھی آخری نمبر پر رہی کیونکہ ہم نے کوشش پوری کی۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے دوران مجھے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، میرا کام منصوبہ بنانا ہے میدان میں اتر کر کھیل نہیں سکتا جبکہ تنقید کرنے والوں کو انہوں نے کہا کہ کرکٹ بچوں کا کھیل نہیں ہے باتیں کرنا آسان ہوتا ہے۔
#Pakistan#Lahore Qalandars