Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے بھی ٹیم میں واپسی کر لی ہے۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں تین اوپننگ بیٹسمینوں کو منتخب کیا گیا ہے جس میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ شامل ہیں اور تینوں ہی بہترین فارم میں ہیں۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ورلڈکپ میں ٹیم کی اوپننگ جوڑی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تینوں کھلاڑی ہی نمبر تین پر کھیل سکتے ہیں تاہم ورلڈکپ میں دائیں اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی جوڑی کا کمبی نیشن زیادہ بہتر ہو گا۔
ایرون فنچ نے واضح کر دیا کہ ورلڈکپ میں وہ اوپننگ کریں گے جبکہ عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر میں سے کوئی ایک ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرے گا۔ آسٹریلیا کے گزشتہ دس ایک روزہ میچوں میں ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے تین مرتبہ 100 اور چار مرتبہ 50 سے زائد رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی ہے۔