Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ویرات کوہلی کو سونپی گئی ہے۔ بھارت کی 15 رکنی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں تین ورلڈکپ کھیلنے والے مہندر سنگھ دھونی بھی شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، دنیش کارتھک، وجے شنکر، کیدر جادھو، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، لوکیش راہول، یزوندر چہل، روندر جدیجا، جیسپریت بمراہ، محمد شامی اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔
حیران کن طور پر وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ورلڈکپ کے لیے اب تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی جانب سے بھی ٹیموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔