Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے مایہ ناز لیگ اسپنر عمران طاہر اپنی بولنگ کا جادو آئی پی ایل میں بھی دکھا رہے ہیں۔ چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مابین کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں عمران طاہر نے 27 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اپنی اس کارکردگی کا کریڈٹ انہوں نے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو دیا اور کہا کہ ہم کپتان کی حکمت عملی کے مطابق گیم کھیل رہے تھے اسی لیے میں بھی ویسی ہی بولنگ کروا رہا تھا جیسا دھونی کہہ رہے تھے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
عمران طاہر نے دھونی کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ دھونی سے مشورہ لینا میرے لیے ہمیشہ سودمند ثابت ہوتا ہے اور اس سیزن میں میری کامیابی کا کریڈٹ دھونی کو ہی جاتا ہے۔