Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ برقرار ہے۔ میکسویل نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے کیریئر بہترین بولنگ کر ڈالی۔ انھوں نے انگلش کاؤنٹی میچ میں مڈل سیکس کے خلاف صرف 40 رنز کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے اور اپنی ٹیم لنکاشائر کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ورلڈکپ سے پہلے 'ہوم آف کرکٹ' پر میکسویل کی شاندار پرفارمنس کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے خلاف سیریز میں بھی آل راؤنڈر سب کی توجہ کا مرکز رہے اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں گلین میکسویل بھی شامل ہیں۔
#Australia#Middlesex#Lancashire