Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کا اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر صبر جواب دے گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران عمر اکمل ایک کنسرٹ انجوائے کرنے چلے گئے تھے جس کی ویڈیو انھوں نے سوشل میڈیا ہر اپلوڈ کی تھی اور اس کے بعد ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب عمر اکمل نے اپنے ناقدین کو جواب دیا ہے۔
عمر اکمل نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کے بعد موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، فلمیں دیکھتے ہیں اور جب نماز کا وقت ہوتا ہے تو نماز بھی پڑھتے ہیں اور یہ میری ذاتی زندگی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سینیئر کھلاڑی میری ذاتی زندگی پر بات کیوں کرتے ہیں؟ عمر اکمل نے سوال اٹھایا کہ کیا ان کرکٹرز نے اپنی جوانی میں یہ کام نہیں کیے؟ کیا انھوں نے کبھی میوزک کو انجوائے نہیں کیا؟
#Pakistan